اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کا اجلاس، معین ریاض قریشی علامتی وزیراعلی منتخب

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کا اجلاس، معین ریاض قریشی علامتی وزیراعلی منتخب


راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پنجاب اسمبلی نے غیر معمولی اجلاس منعقد کیا جس کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اعجاز شفیع کواسپیکرمنتخب کیا گیا جواجلاس کے دوران اسپیکر کے فرائض انجام دیتے رہے،اپوزیشن لیڈرمعین ریاض قریشی کوعلامتی طورپروزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کی مخالفت میں قرارداد پیش کی گئی جسے ارکان نے متفقہ طورپرمنظورکرلیا، اسی طرح فلسطین کے حق میں بھی قرارداد منظورکی گئی ۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلم ممالک باہمی اتحاد پیدا کریں اورامت مسلمہ کے خلاف اسرائیلی اقدامات کا مشترکہ جواب دیں۔

مزید برآں اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے زیر التوا کیسزکوجلد نمٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ سیاسی انتقام کے بجائے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کے2 وزرا مستعفی

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پی ٹی آئی عوامی مینڈیٹ کے تحفظ اورآئینی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top