اپر چترال میں دریا کنارے تالاب بنانے پر 2 ماہ تک پابندی عائد

اپر چترال میں دریا کنارے تالاب بنانے پر 2 ماہ تک پابندی عائد


اپر چترال میں پرندوں کے شکار کیلئے دریا کنارے تالاب بنانے پر2 ماہ تک پابندی عائد کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپر چترال میں دریا کنارے تالاب بنانے سے پانی کا بہاؤ متاثر ہو رہا ہے، پانی کا بہاؤ روکنے سے گھروں، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریا کے کنارے تالاب بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، واضح رہے کہ اپر چترال میں سیلاب سے بڑا نقصان ہوا تھا۔

اپر چترال کے علاقے موڑکھو میں واقع گہت گول نالے میں اونچے درجے کے سیلاب کی وجہ سے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

برف پگھلنے کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور متعدد رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top