جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل


ساؤتھ  افریقا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان کردیاگیا،قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا سیریز کیلئے 18رکنی سکواڈ کا اعلان  کیا۔

میڈیا کے مطابق شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، ٹیم میں تین نئے کھلاڑیوں کو  شامل کیاگیا،آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

سکواڈ میں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی، کامران غلام ،عبداللہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل ،عامر جمال ، حسن علی اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

سپنرز میں نعمان علی، ساجد خان، کامران  غلام اور ابراراحمد شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلاٹیسٹ 12سے 16اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20سے 24اکتوبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ سے قبل سکواڈ مزید مختصر کیا جائے گا، ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4اکتوبر کو سکواڈ کو جوائن کریں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top