پاکستان، سعودی عرب سمیت 8 اسلامی ممالک کا ٹرمپ منصوبے کا خیرمقدم

پاکستان، سعودی عرب سمیت 8 اسلامی ممالک کا ٹرمپ منصوبے کا خیرمقدم


پاکستان، سعودی عرب سمیت 8 عرب و مسلم ممالک نے ٹرمپ منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

پاکستان، اردن، یواے ای، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور قطر نے غزہ معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور ٹرمپ کی امن کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزارئے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا ہے کہ غزہ جنگ ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کی مخلصانہ کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ امن کا راستہ تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزرائے خارجہ نے مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کی اجازت نہ دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکا اور فریقین کے ساتھ مثبت، تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں، غزہ مغربی کنارے کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست میں ضم ہو۔

پاکستان نے غزہ جنگ بندی اور فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کے اعلان کو امن کی جانب اچھا قدم قرار دیا ہے، مسلم ممالک نے امن، سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ، دو ریاستی حل اور فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔

اسلامی ممالک نے غزہ کی تعمیر نو اور اسرائیلی انخلا پر زور دیا ہے اور غزہ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تعاون کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کے نکات کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں اور عالمی ماہرین پر مشتمل عارضی عبوری حکومت بنائی جائے گی، یہ حکومت نئی بین الاقوامی تنظیم کے تحت کام کرے گی۔

نکات کے مطابق فوری جنگ بندی ہو گی، موجودہ جنگی محاذوں پر لڑائی روک دی جائے گی، 48 گھنٹوں کے اندر تمام 20 زندہ یرغمالیوں کی رہائی اور 24 مردہ یرغمالیوں کی باقیات کی واپسی بھی مجوزہ منصوبے کا حصہ ہے، حماس کے تمام جارحانہ ہتھیار تباہ کر دیئے جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے میرا امن معاہدہ تسلیم کرلیا،ڈونلڈٹرمپ

ہتھیار ڈالنے والے حماس جنگجوؤں کو عام معافی دی جائے گی، حماس کے وہ ارکان جو غزہ سے جانا چاہیں ان کو محفوظ راستہ دیا جائے گا، غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے ذریعے امداد کی مساوی تقسیم ہو گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top