پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پرجاری بیان میں اداکارہ نے ناقدین کو دوٹوک پیغام دیا کہ وہ سرجری کے طعنے دینا بند کریں کیونکہ یہ محض بے بنیاد الزامات ہیں۔
علیزے شاہ نے کہا کہ اگرکوئی شخص اُن جیسا نظرنہیں آ سکتا یا یہ سب کچھ حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو یہ اُس کی اپنی کمی ہے اس پردوسروں کو الزام تراشی کا نشانہ بنانا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کوسرجریزکے طعنے دینا افسوسناک رویہ ہے اورعام طورپروہی لوگ دوسروں پرانگلیاں اٹھاتے ہیں جو اپنی ذات سے غیرمطمئن ہوتے ہیں کوئی سرجری نہیں کروائی، وہ قدرتی طورپرخوبصورت ہیں۔
علی ظفر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے میدان میں آگئے
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر “گیٹ ریڈی ود می” ویڈیو شیئرکی تھی جس پرکچھ صارفین نے مبینہ سرجری کے باعث اُنہیں کورین جیسا دکھنے پرطنزیہ تبصرے کئے تھے تاہم بڑی تعداد میں مداحوں نے اُنکی تعریف بھی کی۔