آئی فون 17 میں ایپل انٹیلی جنس فیچر میں بگ کی اطلاعات

آئی فون 17 میں ایپل انٹیلی جنس فیچر میں بگ کی اطلاعات


آئی فون 17 (i phone 17)کے متعارف کردہ چاروں ماڈلز میں سافٹ وئیر بگ کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 کے متعدد صارفین کو اپنے فونز میں ایپل انٹیلی جنس(Al) فیچرز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس وجہ سے صارفین نئی سیریز کے فونز میں AI فیچرز اور ٹولز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

کپل دیو کا پاک بھارت تنازع کو بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ

اطلاعات ہیں فون کی اسٹوریج میں موجود AI فیچرز کو انسٹال کیے جانے کے باوجود بھی یہ فیچرز ڈیوائس پر کام نہیں کررہے،رپورٹس کے مطابق ایپل انتظامیہ اس بگ سے واقف ہے اور مسئلے کو حل کرنے پر کام کررہی ہے۔

اس سے قبل صارفین نے آئی فون 17 ائیر، 17 پرو اور 17 پرو میکس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شکایات کی تھیں کہ یہ بہت آسانی سے خراشوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں اکتوبر، نومبر میں آمنے سامنے

ایکس پر ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں آئی فون 17 پرو میکس کے بیک پر خراشیں واضح تھیں۔ایک اور صارف نے آئی فون 17 ائیر کی تصویر شیئر کی جس میں ڈیوائس میں خراش موجود تھی ۔

ایک یوٹیوب ویڈیو میں آئی فون 17 ماڈلز کو چاقو، اسکریو ڈرائیور، لائٹرز، سکوں اور چابیوں سے جانچا گیا۔ویڈیو سے ثابت ہوا کہ اورنج اور بلیو رنگوں کے آئی فون 17 پرو ماڈلز بہت آسانی سے متاثر ہو جاتے ہیں۔

قبل ازیں ایپل نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈیوائسز کے بیک پر موجود سرامکس شیلڈ خراشوں سے بچانے کے لیے 3 گنا زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے۔صارفین کی شکایات پر ایپل کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top