جدید ترین الیکٹرک بسیں کب سے چلنا شروع ہونگی اور کرایہ کتنا ہوگا؟

جدید ترین الیکٹرک بسیں کب سے چلنا شروع ہونگی اور کرایہ کتنا ہوگا؟


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں جدید ترین الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی۔ اور بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا۔

چین کے شہر شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کے لیے یہ بسیں چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی۔ اور دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں جدید ترین الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا۔ تاکہ عام آدمی بھی آسانی سے سفر کر سکے۔ پنجاب کے عوام کو بہت جلد ہر ضلع میں آرام دہ اور جدید ترین بسوں کی سہولت میسر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے بسوں میں ایئرکنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کا نظام موجود ہے۔ جبکہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top