زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 35 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق درآمدی ادائیگیوں اورڈیمانڈ و سپلائی کے توازن کے باعث ڈالرکی قدرمیں ہلکی اتارچڑھاؤ جاری ہے۔
گزشتہ دنوں کے مقابلے میں مارکیٹ نسبتاً مستحکم دکھائی دے رہی ہے جبکہ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت انٹربینک ریٹ کے قریب ہی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے باعث روپے کو سہارا مل رہا ہے۔
سونے کی قیمت پہلی بار 4 لاکھ روپے کی سطح عبور کر گئی
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اوردرآمدی دباؤ کے اثرات روپے کی قدر پر پڑسکتے ہیں۔