ملک میں ایک ماہ کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے کی جانب سے ماہ اگست کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی تھی،سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے۔
روٹی اور نان کی قیمتیں مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن چیلنج ،نان بائیوں کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکدیا گیا
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50روپے فی یونٹ رہی، سی پی پی اے کے مطابق مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ رہی جبکہ درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی۔
درخواست میں نیپرا کو بتایا گیا کہ فرنس آئس سے بجلی کی پیداوار 33 روپے اور گیس سے بجلی کی پیداوار 13.43 روپے فی یونٹ رہی جبکہ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 21.73 روپے فی یونٹ رہی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
سی پی پی اے کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج فیصلہ کرے گی۔