بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل سے قبل پاکستانی ٹیم دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی پہنچی، جہاں شائقین نے قومی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔ پاکستانی فینز نے “دل دل پاکستان” اور “جیوے جیوے پاکستان” کے نعروں سے ٹیم کا جوش و جذبہ بڑھایا۔
خصوصی طور پر اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی آمد پر شائقین کے جذبات عروج پر پہنچ گئے۔
شائقین کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں نے دل جیت لیے، اور کھلاڑیوں نے بھی شائقین کی محبت کا بھرپور جواب دیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سے تقریباً 1200 میٹر کی دوری پر واقع آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سے قبل صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے شائقین سے ہاتھ ملا کر ان کی گرمجوشی کو محبت اور خلوص سے سراہا۔
شائقین کی جانب سے “او شہزادہ” اور “فرحان بھائی، پھر ایک مرتبہ!” جیسے نعرے بلند کیے گئے جبکہ پشتون فینز نے فخر زمان کے لیے پشتو میں “بیسٹ آف لک” کہا۔
ایشیا کپ فائنل سے پہلے پاکستانی شائقین کا جوش و خروش آسمان تک پہنچ گیا ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔