پورٹ قاسم دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار

پورٹ قاسم دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار


ورلڈ بینک نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دے دیا ہے.

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے پورٹ قاسم کو دنیا کی نویں سب سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے والی بندرگاہ قرار دینا حکومت کی جاری اصلاحات اور جدید اقدامات کا ثبوت ہے۔

ورلڈ بینک نے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس کے اشتراک سے جاری کئے گئے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس 2024 میں پورٹ قاسم کو دنیا کی 20 بہترین ترقی کرنے والی بندرگاہوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، رپورٹ کے مطابق 2020 سے 2024 کے درمیان پورٹ قاسم کی کارکردگی میں 35.2 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کا بھارتی الزامات کا بھرپور جواب

وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا کہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کیلئے اعزاز ہے، کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے، قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جنید انوار نے کہا کہ پاکستان جدید کاری سے خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے، بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top