نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی الزامات کا بھرپور جواب دیا۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جو کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرکے عالمی قوانین کی خلا ف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پرظلم ڈھایا جا رہا ہے، انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کی اجازت نہیں، اقلیتوں کودبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی بن چکی ہے۔
پاکستانی قونصلر نے کہا کہ گجرات فسادات کو دنیا آج بھی ظلم کی مثال کے طور پر یاد کرتی ہے، گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔
تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ تصور ہوگی،وزیر اعظم
بھارت میں اسلامو فوبیا کو سیاست میں معمول اور میڈیا میں فخر سمجھا جا رہا ہے، بھارت سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہخطے کوعدم استحکام کرنے کے لیے بھارت پراکسی گروپس کو استعمال کر رہا ہے۔