ایشیا کپ میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دیدی

ایشیا کپ میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دیدی


ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے سری لنکا کو ہرادیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا اور بھارت کا میچ ٹائی ہوگیا تھا۔ دبئی میں کھیلے جارہے سپر 4 مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 20 اوورز میں 5  وکٹوں پر 202رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے بھی 5 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 61، تلک ورما نے 49رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سنجو سیمسن نے 39 اور اکشر پٹیل نے 21 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا نے بھارت کے202 رنز کے جواب میں پاتھن نسنکا کی شاندار سنچری کی بدولت  مقررہ اوورز میں 202 رنز ہی بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top