گردشی قرضے کے خاتمے سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا،اویس لغاری

گردشی قرضے کے خاتمے سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا،اویس لغاری


وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ گردشی قرضے کے خاتمے سے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا،1225ارب روپے کے گردشی قرضے کا بینکوں کے ذریعے حل نکالاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کیں،ہم نے گردشی قرضوں کاحل عوام کے سامنے رکھا۔

سعودی عرب سے معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں،وزیردفاع

پی ٹی آئی دور میں گردشی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ایک سال میں گردشی قرضے میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے ۔

توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہماری حکومت میں بجلی کے نقصانات میں واضح کمی ہوئی۔

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی،شہبازشریف

آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے اربوں روپے کی بچت کی،بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائی گئی ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top