گورنربلوچستان جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے وقت گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جبکہ گورنر بلوچستان سے کچھ طلبہ ملنے آئے تھے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، اے این پی کےایڈیشنل جنرل سیکرٹری جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار نے غلطی سے فائرنگ کی ہے ، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔