بلوچستان میں آٹا بحران سنگین ، 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہو گئی

بلوچستان میں آٹا بحران سنگین ، 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہو گئی


بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ، 20 کلو آٹے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔

بلوچستان کے محکمہ خوراک کے پاس 8 لاکھ بوریاں گندم اسٹاک میں موجود ہونے کے باوجود رواں سال مارچ اور اپریل میں گندم خریدی نہیں گئی حتیٰ کہ  پرانا اسٹاک بھی فروخت کر دیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اب صوبے کے پاس کوئی اسٹاک موجود نہیں، صوبے میں آٹے کے بحران کے باعث گزشتہ 3  ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر ، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی

دوسری جانب پشاور میں بھی 20 کلو تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے، آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیس کلو مکس آٹے کی قیمت 2 ہزار سے بڑھ کر 2150 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ فائن آٹے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہو گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top