عدالتی احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی

عدالتی احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی کا سرکلر بھی جاری کر دیا۔ جس کے مطابق صحافی، وکلا اور سائلین کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔

سرکلر کے مطابق ویٹنگ ایریا، عدالتی راہداریوں اور دفاتر میں بھی ویڈیوریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موبائل فون سائلنٹ موڈ پر استعمال کیا جا سکے گا۔ جبکہ لائیو اسٹریمنگ اور کیمرے کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد

جاری کردہ سرکلر کے مطابق سیکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہوں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top