پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ تیار کر لیا۔
پاکستان نے جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اسپارکو کے زیر قیادت تیار کیا، اسے اکتوبر 2025 میں خلا میں بھیجا جائے گا۔
اسپارکو کے مطابق ہائپر ا سپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا، اس سے سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے اور فضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل فوٹوز میں نیا جیمینائی اے آئی ایڈیٹنگ ٹولز دستیاب
اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا، برسوں میں مکمل ہونے والے سروے اب چند دنوں ہو سکیں گے۔