ملک میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

ملک میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب میں سیلاب نقصانات کے سروے کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی درخواست پر صوبے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سروے کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ اور فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو ارسال کر دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے نقصات کے سروے لیے پاک فوج اپنی خدمات فراہم کرے گی۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔

فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کا حصہ ہو گی۔ اور اس سروے میں انسانی جانوں، املاک، فصلوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصیلی تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں ، مقتدرہ کو سیاسی شخصیات سے نہیں ملنا چاہئے ، رانا ثناء اللہ

واضح رہے کہ پنجاب میں سیلاب کے دوران پاک فوج اور دیگر اداروں نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ہزاروں متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top