ایف بی آر کا ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دینے کیخلاف سپریم کورٹ جانیکا فیصلہ

ایف بی آر کا ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دینے کیخلاف سپریم کورٹ جانیکا فیصلہ


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل ( سی سی آئی ) کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

خیال رہے کہ  اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور زیادتی کے مترادف قرار دیا ہے۔

پیٹرول اورڈیزل کی فی لٹر اصل قیمت کتنی اورٹیکس کتنا؟

ایک نجی چینل کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور کہا کہ ایف بی آر اس فیصلے کو دیکھے گا اور جائزہ لے کر کوئی بات کی جا سکے گی۔

چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیرِ صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے رواں برس 11 ستمبر کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top