انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے دائر دو درخواستیں خارج کر دیں۔
بانی پی ٹی آئی کو واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش کر دیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے بات کرائی، اس موقع پر وکلاء صفائی نے آواز میں خلل اور بانی کی شکل واضح نظر نہ آنے کی شکایت کی اور کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
190 ملین پائونڈز کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواست 25 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
وکلاء صفائی نے کہا کہ 19 ستمبر کی عدالتی کارروائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے۔ وکیل فیصل ملک نے عدالت میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت تک عدالتی کارورائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر آپ کی بانی سے بات کروائی انہوں نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، آپ واٹس ایپ کمیونیکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلینج کریں۔
وکیل فیصل ملک نے کہا کہ ہم نے واٹس ایپ کمیونیکیشن کو ہائیکورٹ میں چیلینج کیا ہے، واٹس ایپ کال کو ویڈیو لنک تصور نہیں کیا جا سکتا، ہمیں وقت دیا جائے ہم اس عدالت کے گزشتہ آرڈر کو چیلنج کریں۔
آزادی مارچ کیس ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر وکلا صفائی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، آج کی سماعت میں عدالت وکلا صفائی کے کسی سوال کا جواب دینے کی پابند نہیں، وکلاء صفائی ایک دن عدالت چھوڑ کر جاتے ہیں دوسرے دن کہتے ہیں ہمیں وقت دیا جائے، وکلاء صفائی کا کنڈکٹ بتا رہا ہے یہ ٹرائل کیلئے سنجیدہ نہیں، یہ عدالت کا وقت ضائع ک ررہے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت حکومتی ہدایات پر نہیں آئین کے مطابق چلتی ہے، یہ نہیں ہو سکتا ، کال کوٹھری میں بند شخص کو واٹس ایپ کال پر پیش کریں۔ عدالت نے کہا کہ آپ کا پورا حق ہے، آپ اس عدالت کے آرڈر کو چیلنج کریں، جب تک ہائیکورٹ کوئی حکم جاری نہیں کرتی ، عدالتی کارروائی نہیں روکی جا سکتی۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم
عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کی ہدایات اور احکامات نظر انداز نہیں کر سکتی۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔