اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو کہا کہ “کم چک کے رکھ”
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف کو لکھا کہ “حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ”۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا۔ اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ سپرفور مرحلے کے پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف جب باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو بھارتی شائقین کی جانب سے آوازیں لگائی گئیں۔ جس کے جواب میں حارث رؤف نے ہاتھ کی انگلیوں سے 6-0 کا نشان بنایا۔ اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنے کا اشارہ بھی کیا۔
حارث رؤف کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست، شعیب اختر برہم
خیال رہے کہ رواں سال مئی میں معرکہ حق کے دوران بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔