ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا

ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان نے 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنالیے ہیں۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں نے بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہیں۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 15 رنز بنا کر 21 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ ہاردک پانڈیا نے لی۔فخر کو آؤٹ دینے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور صارفین نے فیصلے کو متنازع قرار دے دیا۔

فخر کے آؤٹ ہونےکے بعد صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 93 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر صائم ایوب 21 رنز بنا کر دوبے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حسین طلعت تھے جو 110 کے مجموعی اسکور پر 10 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کا شکار بنے۔ ان کے بعد 115 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان بھی 58 رنز بنا کر دوبے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا

محمد نواز 149 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان سلمان آغا نے اور فہیم اشرف نے رنز بنائے۔

پاکستانی اسکواڈ میں آج 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستانی ٹیم میں آج فہیم اشرف اور حسین طلعت پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے ہیں۔

قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

بھارتی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، جسپریت بھمراہ اور ورون چکرورتی کی واپسی ہوئی ہے۔

ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔ آج بھی دنوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا۔

واضح رہےکہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top