سائیکل چلانا کون سی بڑی بیماری سے بچنے میں مددگار ہے؟

سائیکل چلانا کون سی بڑی بیماری سے بچنے میں مددگار ہے؟


ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائیکل چلانا نہ صرف ماحول اور جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ بڑھاپے میں دماغی امراض جیسے یادداشت کی کمزوری، ڈیمنشیا اور الزائمر سے بھی بچاؤ فراہم کر سکتا ہے۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئی، جس میں برطانیہ کے لگ بھگ 4 لاکھ 80 ہزار افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔

تحقیق سے پتا چلا کہ جو لوگ روزمرہ کے سفر کے لیے کار، بس یا ٹرین کے بجائے سائیکل کا استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈیمنشیا ہونے کا امکان 19 فیصد اور الزائمر کا خطرہ 22 فیصد تک کم پایا گیا۔

ماہرین کے مطابق سائیکلنگ دماغ کے حصے ہپوکیمپس کو فعال اور بڑا رکھنے میں معاون ہے، جو یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت کو کنٹرول کرتا ہے۔

13 سالہ فالو اپ کے دوران 8 ہزار 845 افراد ڈیمنشیا جبکہ 3 ہزار 956 افراد الزائمر میں مبتلا پائے گئے۔

واک کرنے والوں میں ڈیمنشیا کا خطرہ تو 6 فیصد کم پایا گیا مگر حیران کن طور پر ان میں الزائمر کا خطرہ 14 فیصد زیادہ تھا۔ سائیکلنگ کرنے والے زیادہ تر افراد جسمانی طور پر فعال، صحت مند اور بہتر طرزِ زندگی گزارنے والے پائے گئے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top