سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف ایف بی آر کا کریک ڈاؤن

سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف ایف بی آر کا کریک ڈاؤن


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے لاکھوں صارفین کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا ہے، جس میں وہ لوگ شامل ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی ظاہر کرتے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں۔

ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق شادیوں پر لاکھوں روپے خرچ کرنے والے نان فائلرز بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔

شادیوں میں مہنگے ترین ملبوسات پہننے، قیمتی گاڑیاں، بنگلوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں سے ان کے ذرائع آمدن پوچھے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف بی آر گزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top