پاکستانیوں کو اہم ملک کی جانب سے ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کا امکان

پاکستانیوں کو اہم ملک کی جانب سے ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کا امکان


پاکستانیوں کو تاجکستان کی جانب سے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس کی تاجکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، ان ملاقاتوں میں پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت پر گفتگو بھی کی گئی۔

تاجکستان کی جانب سے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

تاجکستان کی جانب سے زرعی مصنوعات کے شعبے میں بارٹر ٹریڈ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ سردار یاسر الیاس نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کی دوستی کا ثبوت ہے، ہمارا ہدف پائیدار شراکت داری اور باہمی تجارتی مواقع پیدا کرنا ہے۔

سعودیہ سے معاہدہ خالصتاً دفاعی، کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ

سردار یاسر الیاس کی تاجکستان کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجیز شیر علی کبیر سے ملاقات میں کاروباری برادری کے درمیان فعال تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے تاجکستان کے تجارتی وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور دونوں جانب سے ٹیکسٹائل، لیدر اور بلڈنگ میٹیریلز کی ایکسپورٹ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top