ایم جی پاکستان کا دو الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

ایم جی پاکستان کا دو الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان


ایم جی پاکستان نے اپنی دو مقبول الیکٹرک گاڑیوں پر محدود مدت کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ رعایت ایم جی 4 ایکسائٹ (MG4 Excite) اور ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج (MG ZS EV Short Range) ماڈلز پر لاگو ہو گی ۔

ایم جی 4 ایکسائٹ(MG4 Excite) کی قیمت 13 لاکھ 9 ہزار روپے کم کرنے کے بعد اب یہ گاڑی 97 لاکھ 99 ہزار روپے کے بجائے 84 لاکھ 90 ہزار روپے میں مل سکے گی۔

موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ

ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج (MG ZS EV Short Range ) کی قیمت میں بھی 13 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار سے کم ہو کر 96 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

کمپنی کے مطابق یہ آفر صرف محدود تعداد میں گاڑیوں کے لیے ہے ، اس لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین جلد بکنگ کروا سکتے ہیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top