زہریلا کھانا کھانے سے4 بچے جاں بحق، فارنزک رپورٹ آ گئی

 زہریلا کھانا کھانے سے4 بچے جاں بحق، فارنزک رپورٹ آ گئی


گوجرانوالہ کے علاقے موڑایمن آباد میں پیش آنے والے المناک واقعے میں زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے حوالے سے پنجاب فارنزک لیبارٹری کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کی اموات کھانے میں موجود فاسفین پوائزن کے باعث ہوئیں، لیبارٹری نے واضح کیا کہ کھانے میں زہر شامل تھا یا کسی زہریلی چیز کے گرنے سے یہ سانحہ پیش آیا۔

جیو نیوز کے مطابق 29 جون کو چار بچوں کی حالت اچانک خراب ہوگئی تھی، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بدقسمتی سے 11 سالہ نور فاطمہ، 8 سالہ حیدراور5 سالہ جنت ابتدائی دنوں میں ہی دم توڑگئے تھے جبکہ گزشتہ رات 13 سالہ ایمن بھی جان کی بازی ہارگئی، یوں اس واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد چارہوگئی۔

پنجاب پولیس کے سی پی اوکا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اوراس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو شواہد اکٹھے کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے قریبی افراد سے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ زہردانستہ طورپرملایا گیا یا حادثاتی طورپرکھانے میں شامل ہوا۔

پنجاب حکومت کا طبی ماہرین کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ

واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کردیا ہے اورشہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحے کے ذمہ داران کو جلد ازجلد بے نقاب کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top