بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔
راولپنڈی انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آریج شفقات حیات ہے، جو پنجاب کالج فار ویمن، تلہ گنگ سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے 1,148 نمبروں کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر آئیشہ مشتاق ہیں، جو اسی کالج کی طالبہ ہیں، جنہوں نے 1,139 نمبر حاصل کر کے دوسرا مقام حاصل کیا، تیسری پوزیشن کا اعزاز ایمان فاطمہ کو حاصل ہوا، جو رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی طالبہ ہیں اور انہوں نے 1,138 نمبر حاصل کئے۔
ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے کامیاب طلباء و طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے, بورڈ حکام نے کہا کہ یہ کامیابی طلباء کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 18 ستمبر 2025 کو اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو فاتمہ جناح یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ایک خصوصی پرائز ڈسٹریبیوشن تقریب میں انعامات سے نوازا جائے گا، اس تقریب کے موقع پر بورڈ کے اعلیٰ حکام، اساتذہ، والدین اور دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوں گے۔
بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے اہم ہیں بلکہ طلباء میں تعلیم کے فروغ اور محنت کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت اہم ہیں۔