وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد کے لئے جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ نے گکھڑ منڈی بس اسٹاپ سے ای بس میں سفرکرکے منصوبے کا عملی آغاز کیا، الیکٹرک بس کے روٹ پرعوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے وزیراعلیٰ کا پرجوش استقبال کیا۔
منصوبے کے تحت وزیرآباد شہراورگردونواح میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں مختلف مضافاتی روٹس پرچلائی جائیں گی، ابتدائی مرحلے میں یہ بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اوروزیرآباد تا شیخوپورہ موڑ کے روٹس پرعوام کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔
الیکٹرک بسیں مکمل طورپرایئرکنڈیشنڈ ہیں اوران میں مسافروں کی سہولت کے لئے ہائی اسپیڈ وائی فائی، ہرنشست پر موبائل چارجنگ پورٹ، آرام دہ نشستیں اورجدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
خواتین مسافروں کے تحفظ اورسہولت کو مدنظررکھتے ہوئے بسوں میں الگ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہربس میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
منصوبے کے تحت وزیرآباد میں تین جدید اور خصوصی چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ بسوں کو ہر وقت بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا آغاز ہے جس سے شہریوں کوجدید اورمعیاری سفری سہولت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
کاریں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیاء مہنگی ہونے کا امکان
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پراستوارکرنے کے لئے مزید منصوبوں پر بھی عمل کررہی ہے۔