عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ TECNO نے پاکستان میں اپنی مقبول Spark Series کا نیا ماڈل اسپارک 40 ٹیکنو متعارف کرا دیا ہے۔
یہ نیا ماڈل نوجوان صارفین کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایک ہی فون میں بہت ساری خصوصیات چاہتے ہیں، یہ فون طاقت، اسٹائل اور پائیداری میں کمال ہے۔
اس اسمارٹ فون میں 5200 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موجود ہے جو دن بھر گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور کام کے دوران بھرپور کارکردگی دکھاتی ہے۔ 45W کی سپر فاسٹ چارجنگ کی وجہ سے چارجنگ میں وقت کم لگتا ہے اور اس کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح فون چند منٹوں میں چارج ہو جاتا ہے۔
اسپارک 40 باریک، اسٹائلش اور جدید ڈیزائن پر مشتمل ہے، پریمیم فشنگ کے ساتھ یہ فون صرف 7.67mm پتلا ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ نہ صرف دکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ ہاتھ میں بھی بہترین فِٹ آتا ہے اور استعمال میں بھی انتہائی آسان ہے۔
اس فون کو روزمرہ کے چیلنجز کے لیے خاص طور پر مضبوط بنایا گیا ہے۔ اس میں IP64 واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس موجود ہے اور یہ 1.5 میٹر تک کی اونچائی سے گرنے کی صورت میں بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔ آپ اسے بے فکر ہو کر استعمال کر سکتے ہیں۔
اس فون کا 120Hz اسمووتھ ڈسپلے تیز اور رواں ویژولز فراہم کرتا ہے۔ چاہے اسکرین پر پانی ہو یا آئل اسمارٹ فون کا ٹچ بہترین طریقے سے کام کرتا ہے۔ گیمنگ ہو یا ملٹی ٹاسکنگ، اسپارک 40 ہر کام میں ساتھ دیتا ہے۔
ڈوئل اسپیکر کے ساتھ اس کی آواز انتہائی شاندار ہے، یہ فون فری لنک اور انفراریڈ ریموٹ کنٹرول جیسی جدید خصوصیات کا حامل ہے، یہ فون پاکستان بھر میں دستیاب ہے، اس کی پاکستان میں قیمت صرف 32 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔
اساتذہ اور طلبہ کے لیے بین الاقوامی آئی ٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا موقع
اس قیمت میں یہ ایک جدید ترین خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون ہے، مہنگے فون کے مقابلے میں یہ صارفین کے لئے بہترین فون ہے۔یہ فون پی ٹی اے سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس پر کام کرتا ہے۔