واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں دلچسپ فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں دلچسپ فیچر کی آزمائش


کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج چیٹنگ میں ایک دلچسپ فیچر پر آزمائش شروع کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ کے آزمائشی فیچر کے تحت گروپ چیٹس میں میسیجز کے ریپلائیز اب تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ پر کسی بھی میسج کا جواب دیتے وقت ہر ریپلائی الگ الگ ہو جاتا ہے۔ اور کوئی بھی صارف گروپ میں کسی ایک میسیج پر جوابات دیتے ہیں تو سب کے ریپلائیز الگ نظر آتے ہیں۔ تاہم نئے فیچر میں ایسا نہیں ہو گا۔ اور تمام ریپلائیز ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آنے لگیں گے۔

فیچر کے تحت اگر کسی گروپ میں کوئی صارف میسیج بھیجتا ہے۔ اور اس پر 10 افراد ریپلائی کرتے ہیں۔ تو تمام افراد کے ریپلائیز اور اصل میسیج ایک ساتھ تھریڈ کی صورت میں نظر آئیں گے۔

یعنی اگر کسی گروپ میں کسی اہم موضوع پر متعدد افراد بحث کرنے لگیں گے تو پہلے بھیجے گئے میسیج پر جو شخص ریپلائی کرے گا اور پھر دوسرا شخص بھی اسی جواب پر ریپلائی کرے گا۔ تو تمام ریپلائیز ایک ساتھ جمع ہوجائیں گے۔ اور ریپلائی تھریڈ کو کلک کرنے پر تمام جوابات کو پڑھا بھی جا سکے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ فیچر کا زیادہ فائدہ بڑے گروپ چیٹس میں ہو گا۔ اور چیٹنگ میں حصہ لینے کے خواہش مند نئے صارف کو معاملہ سمجھنے میں آسانی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے مصنوعی ذہانت کے منصوبوں پر کام کرنے والے 200 کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کردیا

مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے کر اس پر آزمائش شروع کر دی گئی۔ اور جلد ہی مزید صارفین کو اس تک رسائی دیئے جانے کے بعد فیچر کو عام صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top