آئی سی سی نے منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے فاسٹ بولرپر پابندی عائد کر دی

آئی سی سی نے منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے فاسٹ بولرپر پابندی عائد کر دی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویوین کنگما پرپابندی لگا دی۔ آئی سی سی کے مطابق اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر ویوین کنگما پر 3 ماہ کی پابندی لگائی گئی۔

12 مئی کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کے دوران ویوین کنگما کا سیمپل لیا گیا تھا جس کے بعد ان کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آیا۔ آئی سی سی کے مطابق ویوین کنگما نے غلطی تسلیم کرلی لیکن انہوں نے کہاکہ منشیات مقابلوں کے دوران استعمال نہیں کیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز کےفاسٹ بولر ویوین کنگما پر پابندی کا اطلاق 15 اگست سے ہو چکا ہے اور ان کے 12 مئی کو یو اے ای کے خلاف ون ڈے میچ اور اس کے بعد کھیلے گئے دیگر میچوں کے ریکارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویوین کنگما نے نیدرلینڈز کی جانب سے 30 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top