پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری

پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری


راولپنڈی کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لیے اہم اعلان سامنے آ گیا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات سال 2026 سے شروع کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں داخلہ فارم تین نومبر سے پندرہ نومبر 2025 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

امتحانی شیڈول کے مطابق پانچویں جماعت کے پیپرز نو فروری سے شروع ہوں گے، جبکہ آٹھویں جماعت کے امتحانات 16 فروری سے 24 فروری تک جاری رہیں گے۔ نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

یہ امتحانات پہلے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت منعقد ہوتے تھے، تاہم اب ذمہ داری پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTA) کو سونپی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو اعلیٰ جماعتوں میں جانے سے قبل بورڈ طرز کے امتحانات کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ تعلیمی معیار بہتر ہو سکے۔

دوسری جانب اساتذہ تنظیموں نے حکومتی فیصلے پر شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ یونین رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ صرف سرکاری سکولوں کے طلبہ کو اس امتحان میں شامل کرنا ناانصافی ہے، جبکہ پرائیویٹ سکولوں کو استثنیٰ دے دینا پالیسی پر سوالیہ نشان ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا

یونین رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر خاص طور پر آٹھویں جماعت میں طالبات ناکام ہوئیں تو ڈراپ آؤٹ کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے تعلیمی میدان میں لڑکیوں کی شمولیت مزید متاثر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو یکساں تعلیمی پالیسی بنانی چاہیے، ورنہ یہ اقدام تعلیمی معیار بلند کرنے کے بجائے طلبہ میں ذہنی دباؤ اور تعلیمی عدم مساوات کو بڑھا دے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top