ملالہ یوسف زئی کا تعلیمی اداروں کے لئے بڑی گرانٹ کا اعلان

ملالہ یوسف زئی کا تعلیمی اداروں کے لئے بڑی گرانٹ کا اعلان


لاہور: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیم کی بحالی اور متاثرہ طلبا کی مدد کے لیے مجموعی طورپر2 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں ملالہ فنڈ کی جانب سے “ادارہ تعلیم و آگاہی” کے لیے 2 لاکھ ڈالر جبکہ “ماونٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ” کے لئے 30 ہزار ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب نے پاکستان کے ہر صوبے میں تباہی پھیلائی ہے، جس سے نہ صرف لوگ بے گھر ہوئے ہیں بلکہ سیکڑوں اسکول بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ نقصان تعلیم کے میدان میں ہوا ہے اور خاص طور پرلڑکیوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میرا دل پاکستانیوں کے ساتھ ہے اور ہمیں ریلیف کی کوششوں میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ کھڑے ہو کرمدد کرنی ہوگی۔

پاکستان ہر مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم

ملالہ نے اس عزم کا بھی اظہارکیا کہ متاثرہ بچوں کو دوبارہ کلاس رومزتک پہنچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top