پی سی بی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی

پی سی بی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی


پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچ کے ریفری کے خلاف آئی سی سی میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق اور ایم سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے میچ ریفری کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے کے خلاف آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

میچ ریفری تبدیل نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچ نہیں کھیلے گا، پی سی بی نے آئی سی سی پر واضح کر دیا۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے سپرٹ آف کرکٹ کے منافی کام کیا۔ آئی سی سی فوری طور پر اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں پی سی بی نے اسپرٹ آف کرکٹ کا حوالہ دیا، پی سی بی نے اپنے خط میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر مناسب رویے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، آئی سی سی اور ایم سی سی کو واقعے کا نوٹس لینا چاہیے،کھیل میں سیاست قابل قبول نہیں ہوتی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے خط میں کہا کہ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا،واقعے اور میچ ریفری کے رویئے پر قومی ٹیم کے منیجر نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کا امکان

پی سی بی نے خط میں استدعا کی کہ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹایا جائے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top