جاپانی الیکٹرانکس اور گیمنگ کمپنی سونی نے بچوں کی گیمنگ سرگرمی پر نظر رکھنے کے لئے پلے اسٹیشن فیملی ایپ متعارف کرادی ہے۔
سونی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق پلے اسٹیشن فیملی ایپ والدین کو مختلف کسٹمائزیشن کی سہولت دیتی ہے، جیسے کھیلنے کا وقت محدود کرنا، تفصیلی سرگرمی رپورٹس حاصل کرنا اور دیکھنا کہ بچے کون سے کھیل کھیل رہے ہیں، کمپنی نے کہا کہ یہ ایپ ہر عمر کے گیمرز کے لیے محفوظ اور منظم کھیل کو یقینی بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
اگرچہ پلے اسٹیشن 5 اور پلے اسٹیشن 6 کنسولز پہلے ہی والدین کے لیے کنٹرولز فراہم کرتے ہیں، لیکن یہ موبائل ایپ ایپ والدین کو یہ ترتیبات براہ راست اپنے موبائل فون سے مینیج کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
سونی کے مطابق یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، نئی فیچر کے ساتھ، والدین کو بچوں کی گیمنگ کی حدود مقرر کرنے اور غیر موزوں مواد تک رسائی محدود کرنے کی سہولت بھی ملے گی، تاکہ والدین بہتر فیصلے کر سکیں۔