پاکستان کے معروف ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے ہیں۔
یہ افسوسناک خبر احمد شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کی گئی، انہوں نے مداحوں سے عمر شاہ کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالق حقیقی سے جا ملا۔ احمد شاہ کے بھائی کے انتقال کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
عمر شاہ اپنے بھائی کے ساتھ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمشن میں بھی آتے تھے ان کے کئی کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے تھے۔
نامور اداکار عشرت عباس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
وہ اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے بے حد مقبول تھے، ان کی اچانک وفات کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے خاندان بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔