اسحق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ، قطر پر حملے کی مذمت

اسحق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ، قطر پر حملے کی مذمت


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات کی جس میں قطر اور دیگر ریاستوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اسرائیلی حملوں کو خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان

وزیر خارجہ نے امہ میں اتحاد و یگانگت فروغ کیلئے نائب وزیراعظم کی جانب سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے اظہار تشکر کیا ، دونوں رہنمائوں  نے اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک کے متفقہ رد عمل پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور علاقائی امن و سلامتی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top