امریکا نے مزید درجنوں غیر ملکی اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں 32 ادارے شامل کیے گئے ہیں جن میں سے 23 کا تعلق چین سے ہے۔
اس کے علاوہ بھارت، ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے بعض ادارے بھی اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ اقدام چین اور امریکا کے درمیان جاری معاشی کشیدگی اور تجارتی تنازعے کی ایک اور علامت ہے۔
تجارتی کنٹرول کو سخت کرنے کے لیے امریکا کی مسلسل کوششوں کو نمایاں کرتا ہے۔