خیبرپختونخوا حکومت نے وسطی ایشیائی اور افغانستان کے مریضوں کو فوری ویزا دینے کے لئے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
خیبر پختونخواحکومت نے میڈیکل ٹورازم کیلئے طورخم سرحد پر ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی اور افغانستان کے مریضوں کو فوری ویزا دینے کیلئے منصوبہ تیارہے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک سے بڑی تعداد میں مریض خیبر پختونخوا آتے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت معیشت مستحکم کرنے کیلئے میڈیکل ٹورازم سے استفادہ چاہتی ہے۔
اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنائینگے، وزیراعظم ٹی چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا
غیر ملکی مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں دینے کیلئے صوبائی حکومت کوشاں ہے، محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں میڈیکل ٹورازم کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاحتی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبائی حکومت نے میڈیکل ٹورازم کے فروغ کے سلسلے میں ٹھوس اور انقلابی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ سیاحت و ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر اور محکمہ صحت کا مشترکہ اجلاس محکمہ سیاحت کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری صحت شاہد اللہ خان اور سیکرٹری ثقافت، سیاحت و آثارِ قدیمہ و عجائب گھر ڈاکٹر عبدالصمد نے کی۔
اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹورازم کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور ہر سال امریکہ، یورپ، وسطی ایشیائی ممالک بالخصوص افغانستان سے بڑی تعداد میں مریض علاج معالجہ کے لیے صوبہ خیبرپختونخوا کا رخ کرتے ہیں۔
پاکستان اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکتا ہے، مولانا فضل الرحمان
صوبائی حکومت ان مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے نہ صرف صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتی ہے بلکہ ان غیر ملکی مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولتیں بھی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔