مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اعلان

مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا اعلان


رحیم یارخان، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرکے دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی زندگی نئے عزم کے ساتھ شروع کرسکیں۔

وہ جمعہ کو رحیم یارخان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پرتھیں، جہاں انہوں نے ریسکیو و ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا اورمتاثرین سے ملاقات بھی کی۔

متعلقہ حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ ضلع بھرمیں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے 59 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو تیار کھانا، خیمے اور بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

مریم نواز شریف نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ریلیف سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

انہوں نے متاثرہ بچوں کے لیے قائم عارضی اسکول کا بھی معائنہ کیا اورکہا کہ تعلیم کا سلسلہ کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پاسپورٹ کے اجرا کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

وزیراعلیٰ نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورجلد ہی گھروں کی تعمیر نو کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندان محفوظ ماحول میں اپنی زندگی دوبارہ شروع کرسکیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top