پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔
جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 60 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔
اضافے کے باعث انڈ یکس ایک لاکھ 56 ہزار 201 کی سطح پر ٹر یڈہوا۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 156141 کی سطح پر بند ہوا تھا ۔
دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6پیسے سستا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 281.56 روپے سے کم ہوکر 281.50 روپے پر آگیا۔