اسرائیل کا حملہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ، ترکی ، امارات ، ایران

اسرائیل کا حملہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ، ترکی ، امارات ، ایران


قطر کے دارالحکومت  دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے پر ترکی ، ایران اور متحدہ عرب امارات کا ردعمل  سامنے آ گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دوحہ میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا عمل خطرناک اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہید

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا یہ انتہائی خطرناک اور مجرمانہ اقدام ہے، جو بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی  اور قطر کی قومی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کی صریح پامالی ہے۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے قطر میں حماس کی قیادت پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قطر کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکی نے بھی قطر پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

غزہ میں دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، بیت المقدس میں فائرنگ سے 7 افراد مارے گئے

خیال رہے کہ اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کرکے حماس کے سینئر ترین رہنما خلیل الحیہ اور دیگر کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top