ابھینیو کشیپ کے سلمان خان پر غنڈہ گردی کے الزامات, اداکار کا ردعمل سامنے آ گیا

ابھینیو کشیپ کے سلمان خان پر غنڈہ گردی کے الزامات, اداکار کا ردعمل سامنے آ گیا


بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹ ابھینیو کشیپ نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں غنڈہ اور بدتمیز شخص قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دبنگ کے ہدایت کار حالیہ انٹرویو میں نے الزام لگایا کہ سلمان خان شوٹنگ کے دوران اکثر سیٹ سے غائب رہتے تھے، انہوں نے کہا کہ انڈسٹری پر خان فیملی کا مکمل غلبہ ہے۔

ابھینیو کشیپ نے کہا کہ سلمان خان بطور اداکار وہ سنجیدگی اور محنت نہیں دکھاتے جو ایک پروفیشنل فنکار سے توقع کی جاتی ہے، بلکہ وہ ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے وہ آکر دوسروں پر احسان کر رہے ہوں، سلمان خان انڈسٹری کے معاملات پر اثرانداز ہوتے ہیں، دبنگ کے بعد سلمان خان کے ساتھ اختلافات نے میرے کیریئر کو بہت متاثر کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ نویا نائر کو پھول لے جانے پر آسٹریلوی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، بھاری جرمانہ

دوسری جانب سلمان خان نے حال ہی میں ریئلٹی شو بگ باس 19 کے ایک ایپی سوڈ میں ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری وجہ سے کسی کا کیریئر نہ بنا ہے اور نہ بگڑا ہے۔

سلمان خان کا یہ ردعمل تب سامنے آیا جب اداکارہ شہناز گل نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی فنکاروں کے کیریئر بنائے ہیں، جس پر سلمان خان نے کہا کہ کیرئیر بنانے والا تو صرف اوپر والا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کیریئر خراب کرتا ہوں، اگر ایسا ہوتا تو میں اپنا ہی کیریئر خراب کر لیتا۔

واضع رہے کہ ابھینیو کشیپ نے 2010 کی ہٹ فلم دبنگ کی ہدایت کاری کی تھی، لیکن بعد میں ان کے اور سلمان خان کے تعلقات خراب ہو گئے، جس کے بعد انہوں نے دوسری قسط ڈائریکٹ نہیں کی، اس تنازع کے بعد ان کی فلم بےشرم بھی فلاپ ہوگئی، جس سے ان کا کیریئر مزید متاثر ہوا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top