ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے تک مزید جار ی رہے گا، پنجاب کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہو گا، گجرات آئندہ چند گھنٹوں میں مکمل طور پر اربن فلڈ سے کلیئر ہو جائے گا، گجرات کی تمام شاہرائیں کلیئر ہو چکی ہیں۔
سندھ کے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب، ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک پر مائی صفورا بند کو بریچ کیا گیا، ملتان میں مزید 48 گھنٹوں تک ہائی رسک برقرارہے گا، سیلابی صورتحال سے 26 اضلاع کافی متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیہات میں 9 لاکھ آبادی متاثر ہوئی ، پنجاب میں سیلاب کے دوران 61 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔