پنڈی بھٹیاں ، سیلاب سے متاثرہ 111 دیہاتوں کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں

پنڈی بھٹیاں ، سیلاب سے متاثرہ 111 دیہاتوں کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں


پنڈی بھٹیاں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ 111 دیہاتوں کے تعلیمی ادارے 12 ستمبر تک بند رہیں گے۔

سیالکوٹ کے 80 سرکاری اسکول 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

سیلابی پانی سے متاثرہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا ہے، پنڈی بھٹیاں کے متاثرہ دیہاتوں میں اسکول متاثرہ عمارتوں کا جائزہ لے کر کھولے جائیں گے۔

سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان 8 ستمبرسے 12 ستمبر تک کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کی وجہ سے بعض نجی اسکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کیا ہوا ہے، کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top