سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے ، وزیراعظم

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے ، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی بروقت امداد یقینی بنا کر ریسکیو سرگرمیوں میں صوبائی حکومتوں سے تعاون مزید مربوط کیا جائے۔

پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ ، جلال پور پیروالا میں فوج طلب

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے، پاکستان کا ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیشگی اطلاعات، مضبوط و پائیدار انفرااسٹرکچر کا نظام مزید مربوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی

وزیراعظم شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top