ایسوسی ایٹ ڈگری، خیبرپختونخوا حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ایسوسی ایٹ ڈگری، خیبرپختونخوا حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی


خیبرپختونخوا حکومت نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو سرکاری نوکریوں کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبے کی جامعات اور کالجز میں بی ایس پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شامل کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اے ایس پی شہر بانو کا اعزاز، ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کیلئے منتخب کر لیا گیا

وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہاکہ جن بی ایس پروگرامز میں وقت کے ساتھ طلبہ کم ہوتے ہیں صرف انہیں ایسوسی ایٹ ڈگری میں شامل کیا گیا ہے۔

مینا خان آفریدی نے کہا کہ اب چار سمسٹر یعنی دو سال مکمل ہونے پر ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کی جا سکے گی، ایچ ای سی پالیسی کے تحت بی ایس ڈگری بعد میں یا کسی اور کالج یا یونیورسٹی سے بھی مکمل کی جا سکے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top