پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ، اس حوالے سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
پی پی ایل اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اٹک میں واقع ڈھوک سلطان-03 کنویں سے یومیہ 1469 بیرل تیل اور 2.56 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہو گی۔
جھل مگسی میں تیل و گیس کا منصوبہ آپریشنل ہو گیا
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈھوک سلطان بلاک میں ہونے والی تاریخی دریافت ناصرف پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پی پی ایل نے ڈھوک سلطان بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے 75 فیصد اور جی ایچ پی ایل 25 فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ 18 جنوری 2025 کو ڈھوک سلطان-03 کی کھدائی کا آغاز کیا، 5815 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کی گئی۔